پاکستانی کوہ پیما نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو سر کریں گی

Apr 30, 2024 | 14:17

پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو سر کریں گی۔مکالو کی اونچائی 8485 میٹر ہے اور یہ ایورسٹ کے جنوب مشرق سے 19 کلو میٹر فاصلے پر ہے۔نائلہ کیانی 3 مئی کو بیس کیمپ سے مہم کا آغاز کریں گی اور 5مئی کو ٹاپ پر پہنچیں گی۔سمٹ مکمل ہونے پر نائلہ کیانی مکالو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن جائیں گی، وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔نائلہ نے 2021 میں گیشر برم ٹو کو سر کر کے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔2022 میں کے ٹو اور گیشر برم ون سر کرنے کے بعد نائلہ کیانی نے 2023 میں مزید 7 چوٹیاں سر کی تھیں۔گزشتہ سال نائلہ کیانی نے اناپورنا، ایوریسٹ، لوٹسے، نانگا پربت، براڈ پیک، مناسلو اور چو ایو کو سر کیا تھا۔

مزیدخبریں