کراچی: ڈکیتی میں مزاحمت پر چوکیدار قتل

کراچی کے علاقے سرجانی سیکٹر 10 میں ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے چوکیدار کوقتل کردیا ۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت اشفاق کے نام سے ہوئی ہے جو کہ بس اڈے کا چوکیدار تھا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ورثا کے مطابق ملزمان مقتول سے پستول اور رقم بھی لوٹ کر لے گئے۔دوسری جانب بس اڈے پر کام کرنے والے مکینک اور واقعہ  کے عینی شاہد نعیم نے عباسی شہید ہسپتا ل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بس اڈے پر مکینک کا کام کرتا ہوں۔نعیم نے بتایا کہ میں کمرے میں سو رہا تھا، ڈاکو اشفاق کو اسلحے کے زور پر کمرے میں اندر لائے، ملزمان نے پہلے سے ہی اشفاق پر تشدد کیا ہوا تھا۔مکینک نعیم نے کہا کہ ڈاکو کمرے میں آئے تو مجھ پر بھی تشدد کیا، ملزمان نے اشفاق سے پستول اور نقد رقم چھینی، مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے اسے فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فرار ہوتے وقت کنڈی لگا گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن