وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ

Apr 30, 2024 | 14:46

وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ,ریاض کے رائل ایئر پورٹ ٹرمینل پر سعودی عرب کے اعلیٰ حکام ، پاکستان میں تعینات سعودی سفیر ، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائینز پر وزیراعظم نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود ، امیر کویت عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح ، ملائشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم ، سعودی وزراء سے ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان -سعودی عرب معاشی تعلقات کے حوالے سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل تھا ۔

مزیدخبریں