فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) کے گیارہویں کے امتحان میں بدنظمی، پرچہ تاخیر کا شکار ہونے کے باوجود اضافی وقت نہ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق نجی کالج میں طلباء کے لیے رول نمبرز کے حساب سے سیٹنگ ارینجمنٹ وقت پر نہ کی جاسکی۔ جس کے باعث آج ہونے والا کیمسٹری کا پرچہ 45 منٹ تاخیر کا شکار ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرچہ تاخیر سے شروع ہونے پر طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے باوجود طلباء کو پرچہ ختم کرنے کے لیے اضافی وقت نہیں دیا گیا اورآدھا گھنٹا پہلے پیپر واپس لے لیا گیا۔انٹرمیڈیٹ کے طلباء کی جانب سے اس معاملے پر فیڈرل بورڈ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ، گیارہویں کے امتحان میں بدنظمی، پرچہ 45 منٹ تاخیر کا شکار
Apr 30, 2024 | 17:44