سنگاپور (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن 6 کے سلسلے میں کھیلے گئے میچوں میں بحرین نے ملائشیا کو 2 رنز سے ناروے نے بوٹسوانا کو 19 رنز سے اور میزبن سنگاپور نے گوئرنسی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، انڈین ایسوسی ایشن گرائونڈ میں بحرین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اووروں میں 8 وکٹوں پر 237 رنز بنائے، عمران سجاد 22، اشرف یعقوب 24 اور عظیم الحق نے 43 رنز بنائے جبکہ قمر سعید 9 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 75 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، ملائشیا کی جانب سے ورو ساویتھانا اور عارفین نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جواب میں ملائشین ٹیم 8 وکٹوں پر 235 رنز بنائے، احمد فیض 62 اور الاگارتنم 58 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے، بحرین کی جانب سے ہلال عباسی نے 3 طاہر ڈار 2 جبکہ قمر سعید اور عمران سجاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، کامیابی پر بحرین کو 2 پوائنٹس ملے، کیلانگ گرائونڈ سنگاپور میں بوٹسوانا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ناروے نے مقررہ 50 اووروں میں 9 وکٹوں پر 270 رنز بنائے، ظہیر عاشق اور شاہد احمد نے 75,75 عدیل ابرار 43 ذیشان علی 30 اور افتخار حسین نے 18 رنز بنائے، بوٹسوانا کی جانب سے موسز نے 3 اور کپور نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں بوٹسوانا کی ٹیم 48.3 اووروں میں 251 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، موسز نے 101 رنز بنائے جبکہ نور احمد، شاہ زیب نے 29,29 سکور کیا، ناروے کی جانب سے عامر وحید نے 56 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں، پیڈانگ گرائونڈ سنگاپور میں گوئرنسی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.4 اووروں میں 169 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی کمبر نے 58 رنز بنائے، سنگاپور کی جانب سے دھرمیچند نے 6 وکٹیں حاصل کیں، سنگاپور نے 32.3 اووروں میں 3 وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔