زرداری‘ اوباما اور برا¶ن ملاقات میں پاکستان کو بڑی خوشخبری ملے گی: پیٹرسن

Aug 30, 2009

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں امریکی سفیر این پیٹرسن نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ امریکہ میں صدر آصف زرداری، بارک اوباما اور گورڈن براو¿ن ملاقات میں پاکستان کو بڑی خوشخبری ملے گی۔ گذشتہ روز تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر بارک اوباما 24 ستمبر کو امریکہ میں ہونے والے فرینڈز آف پاکستان کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ صدر آصف زرداری اور برطانوی وزیراعظم گورڈن براو¿ن بھی شریک ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تینوں رہنماو¿ں کی اس ملاقات میں پاکستان کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا جائے گا۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گی۔
مزیدخبریں