اوگرا، ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں سے مقررہ نرخوں پرگیس کی فراہمی میں ناکام ہوگئی ہے۔ عرفان کھوکھر چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا ہے کہ مارکیٹنگ کمپنیاں ایک دن میں سات کروڑ پینسٹھ لاکھ روپے کا ناجائز منافع کما رہی ہیں۔ صرف اگست کے مہینے میں کئی بار قیمتیں بڑھا کر ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بایئس ارب پچانوے کروڑ اور گزشتہ چار سالوں میں تین سو ارب روپے کا ناجائز منافع کمایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مارکیٹنگ کمپنیوں کی ناجائز منافع خوری کا نوٹس لیں۔ عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی غریب عوام کا متبادل ایندھن ہے جسے گھروں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم مارکیٹنگ کمپنیوں کی ناجائز منافع خوری نے اسے غریب عوام کی پہنچ سے دور کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن