ارسا کے مطابق دريائے سندھ ميں پانی کے بہاؤ ميں کمی کے باعث کالاباغ ، چشمہ اور تونسہ بيراج پرنچلے درجے کا سيلاب ہے۔ کوٹری بيراج ميں پانی کی آمد آٹھ لاکھ چھیاسٹھ ہزارایک سو تین کيوسک جبکہ اخراج آٹھ لاکھ باون ہزار پانچ سو اٹھاون کيوسک ہے۔ کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمد دو لاکھ تیرہ ہزاردو سو اکتالیس اور اخراج دو لاکھ آٹھ ہزاردو سو اڑتالیس کيوسک ہے۔ چشمہ بيراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ اناسی ہزار ایک سو پچھتہر اور اخراج ایک لاکھ اٹھتہر ہزارایک سو دس کيوسک ہے۔ تونسہ بيراج کے مقام پر پانی کی آمد تین لاکھ ستائیس ہزارسات اٹھاسی کيوسک اوراخراج تین لاکھ پچیس ہزار سات اٹھاسی کيوسک ہے۔ گدو بيراج کے مقام پرپانی کی آمد پانچ لاکھ چھہتر ہزار تین سو اکتہر کيوسک اوراخراج پانچ لاکھ باسٹھ ہزار نو سو چودہ کيوسک ہے۔ سکھر بيراج کے مقام پر پانی کی آمد پانچ لاکھ اڑتالیس ہزارپاچ سو چون کيوسک اور اخراج پانچ لاکھ سات ہزار ایک سو چودہ کيوسک ہے۔ تربيلا ڈیم میں پانی کی سطح پندرہ سو پچاس فٹ، ڈيم ميں پانی کی آمد اوراخراج ایک لاکھ اڑسٹھ ہزارکيوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بارہ سو چھ فٹ ، ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج تنتالیس ہزار چوالیس کيوسک ہے۔ دريائے ستلج ميں ہيڈ سليمانکی کے مقام پر پانی کی آمد انتالیس ہزار دوسو اکیس کيوسک ريکارڈ کی گئی ۔