مظاہرین نےمتوفی کی نعش روڈ پررکھ کر احتجاج کیا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا اور دور دور تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیر روڈ پر ون ویلنگ کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے تاہم آج تک پولیس نے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ون ویلنگ کا سلسلہ پولیس کی ملی بھگت سے جاری ہے ۔ بعد میں پولیس حکام سے مزاکرات کے بعد ورثا نے احتجاج ختم کردیا ۔