تحریک انصاف ضلع حافظ آباد کے   صدر چوہدری امان اللہ سندھو ، ملک علی عباس اعوان اور دیگر کارکنوں کی جانب سے مختلف مقامات پر امدادی کیمپ لگا کرسیلاب زدگان کیلئے امداد اکٹھی کی گئی

ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری امان اللہ سندھو ایڈووکیٹ ، تحصیل صدر ملک عباس اعوان اور دیگر تحریک انصاف کے عہدیداروں اورکارکنوں کی جانب سے لاری اڈہ پر سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی اور ان کی امداد کیلئے کیمپ لگایا گیا جبکہ ضلعی صدر و تحصیل صدر کی قیادت میں کارکنوں کی بڑی تعداد مختلف مارکیٹوں میں جا کر مصیبت اور آفت کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے امداد اکٹھی کرتی رہی۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں کا کہنا تھا کہ وہ مشکل وقت میں اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور کسی بھی جگہ پر انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن