بلوچستان بارایسوسی ایشن کے صدر بازمحمد کاکڑ نے کہا ہے کہ وکلا کو اغوا کرنے اوران پر تشدد کے خلاف بلوچستان بار ایسوسی ایشن اورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن آئندہ بدھ سے عدالتوں کا بائیکاٹ کریگی۔

Aug 30, 2010 | 14:45

سفیر یاؤ جنگ
کوئٹہ میں وکلارہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  روزانہ دن کو ساڑھے گیارہ بجے کے بعد وکلاءکی بازیابی تک عدالتوں کا ٹوکن بائیکاٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چند روز پہلے کوئٹہ سے زمان    مری ایڈوکیٹ اورخضدار سے منیر میروانی کو اغوا کیا گیا، دونوں وکلاءکا تاحال کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دونوں وکلاءکو اغوا کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان واقعات کے خلاف وکلا نے ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اورعید کے بعد سپر یم کورٹ کے سامنےبھی وکلا احتجاجی مظاہرہ کریں گے.
مزیدخبریں