یہ بات انھوں نے خیبر پختونخوا ہ کے سیلاب سے متاثرہ عوام کے لئے امدادی سامان کے دس ٹرک روانہ کرنے کے موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف شعبہ خدمت تین کروڑ کا امدادی سامان بھیج چکا ہے ۔ شعبہ خدمت نے عمران خان ریلیف فنڈ کے لئے لاہور کے چالیس اہم مقامات پر امدادی کیمپ لگائے ہیں۔ میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ حکمران سیلاب متاثرین کی امداد کر کے کوئی احسان نہیں بلکہ اپنی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں۔