سڈنی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے اس طرزعمل سے کرکٹ کا کھیل بدنام ہوا ہے اور آئی سی سی کو ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کرنا چاہیے۔ پونٹنگ کا کہنا تھا کہ رواں سال کے اوائل میں پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں انکی ٹیم نے کامیابی اپنی محنت کے بل بوتے پر حاصل کی تھی، اس لئے اس سیریز کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے۔ آسٹریلیا نے تین میچوں کی یہ سیریز تین صفر سے جیت کر وائٹ واش کیا تھا۔