کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بیاسی پوائنٹس کمی کے بعد نو ہزار پانچ سو سولہ، جبکہ تھرٹی انڈیکس اکسٹھ پوائنٹس کمی کے بعد نو ہزار تین سو بہتر کی سطح پر بند ہوا۔ آج کاروبار کے دوران تین سوچالیس کمپنیوں کے حصص میں لین دین ہوا۔ جن میں سے ایک سو کمپنیوں کے بھاؤ میں اضافہ، دو سو سترہ میں کمی اورتئیس کمپنیوں کے بھاؤ مستحکم رہے۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر تین کروڑ چھیاسٹھ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ سرمایہ کاروں کا رجحان جن کمپنیوں میں نمایاں دیکھا گیا ان میں لوٹ پی ٹی اے، این آئی بی بینک لمیٹڈ، ورلڈ کام ٹیلی کام لمیٹڈ، جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی، اور عارف حبیب سکیورٹیز لمیٹڈ سرفہرست ہیں۔