میچ فکسنگ سکینڈل میں پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سنت نگرمیں شائقین کرکٹ نے کیا۔ مظاہرے کے موقع پر سات گدھے لائے گئے تھے جن کے گلے میں پاکستانی کھلاڑیوں کے نام کی تختیاں ڈالی گئی تھیں، ان گدھوں کو جوتوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔ اس موقع پر مظاہرین نے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سخت سزا دی جائے۔ مظاہرین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف صدرآصف علی زرداری سے مطالبہ کیا کہ چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کو فوری طور پر برطرف کیا جائے اور پی سی بی میں ایک ایڈہاک نظام قائم کرکے اس معاملے کی تفتیش کی جائے، تاکہ کرکٹ کے معاملات ٹھیک ہوسکیں۔