سیلابی ریلا سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کی تحصیل سجاول میں تباہی مچاتا ہوا  بدین کے سرحدی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔

Aug 30, 2010 | 19:33

سفیر یاؤ جنگ
سیلابی ریلے سے ضلع ٹھٹھہ کی تحصیل سجاول کے پچاس سے زائد دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئےہیں اور ہزاروں ایکڑ رقبہ زیرآب آچکا ہے ۔  سیلاب کی وجہ سے سجاول کا بدین اورٹھٹھہ سے رابطہ دودن سے منقطع ہے۔ سجاول گرڈ سٹیشن میں پانی آنے سے تحصیل سجاول، میرپوربٹھورو، جاتی اورتحصیل شاہ بندر کی بجلی چاردن سے بند ہے۔ اب سیلابی ریلا ضلع بدین کے سرحدی علاقوں دیوان شوگرملز اور بڈھا ٹالپورکے ارد گرد تباہی مچارہا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے بدین سے کراچی کا راستہ دودن سے بند ہے۔ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر اس سے آگے کے علاقے جوہڑجمالی، جاتی اورشاہ بندر خالی کرائے جا چکے ہیں۔ اس سے پہلے انجینئر کور کے جوانوں نے بھریا شیدی موری پل کے مقام پر حفاظتی بند تعمیرکرکے ٹھٹھہ شہر کوسیلاب سے محفوظ بنالیا جس کے بعد ٹھٹھہ  کے شہری اپنے گھروں کو واپس آ رہے ہیں۔
مزیدخبریں