آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگٹ نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے پر ملوث کھلاڑیوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے۔

ہارون لورگٹ کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا تحفظ سب سے اہم ہے، اسے بدعنوانی سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں۔ آئی سی سی چیف نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کے الزامات کی تحقیقات ہو رہی ہے جس کے مکمل ہونے کا انتظار ہے، اگر تحقیقات میں الزام ثابت ہو گیا تو ملوث کھلاڑیوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور آئی سی سی کرکٹ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف فوری اقدامات کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن