مفتی غلام سرور قادری کی ”عمدة البیان فی ترجمة القرآن“

مکرمی! 70 کتابوں کے مصنف شیخ القرآن ڈاکٹر مفتی غلام سرور قادری بخاریؒ نے اپنی حیات طیبہ کا عظیم الشان مذہبی فریضہ جس کے لئے شاید اللہ تعالیٰ نے انہیں اس درجہ علم و حلم اور فن و ذہانت عطا فرمائی تھی بھی پورا کر دیا۔ اس عظیم فریضہ کی ادائیگی پر اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔ آپؒ 31 اگست 2010ءشام 3-40 بجے واصل حق ہوئے آپؒ کی تدفین 21 رمضان المبارک کو وصیت کے مطابق جامعہ رضویہ ٹرسٹ ماڈل ٹاون لاہور کے صحن میں ہوئی اور یوں علم و تحقیق کا ایک اور باب بند ہو گیا۔ آپ کا خلا صدیوں بھی پورا نہیں ہو گا۔ آپؒ کا ترجمہ القرآن ”عمدہ البیان فی ترجمہ القرآن“ تاقیامت زندہ درخشندہ رہے گا۔ انشاءاللہ موجودہ صدی کے اس جدید ترین مترجم قرآن پاک کا ایک ایڈیشن حال ہی میں شیخ القرآن ڈاکٹر مفتی غلام سرور قادریؒ کے صاحبزادگان نے بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ محترم جناب حمید نظامیؒ اور تحریک پاکستان کے دیگر نامور اور گمنام شہیدوں کے ایصال ثواب کے لئے شائع کیا ہے۔ اہل خیر حضرات کو بڑھ چڑھ کر خدمات سرانجام دینا چاہئیں۔ یہ قرآن پاک رضویہ ٹرسٹ سنٹرل کمرشل مارکیٹ ماڈل ٹاون لاہور 0300-4470990\\\\ 042-35855537 سے حاصل کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن