ذوالفقارمرزا نےملک میں فساد برپا کرنے کی کوشش کی، پختون کل بھی ہمارے بھائی تھے اور آج بھی ہیں۔ ایم کیو ایم رہنماء فیصل سبزواری

Aug 30, 2011 | 09:28

سفیر یاؤ جنگ
کراچی میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ذوالفقارمرزا کی پریس کانفرنس ان کے بیمارذہن کی عکاسی کرتی ہے، انہوں نے اخلاقیات سے تجاوزکیا لیکن ہم ذولفقارمرزاکے خلاف گھٹیا زبان استعمال نہیں کریں گے کیونکہ قائد تحریک الطاف حسین نے ردعمل میں سخت زبان استعمال کرنے سے رہنماؤں اور کارکنوں کو منع کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا نے ملک میں فساد برپا کرنے کی کوشش کی،ہمارانہ تو پہلے پختونوں سے کوئی جھگڑا تھا اورنہ اب ہے پختون ہمارے بھائی ہیں اورررہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کیلئے قربانیاں دیں جبکہ بدلےمیں ہم پر جناح پوربنانے کے الزامات عائد کئے گئے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ذوالفقار مرزا خود جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کر رہے ہیں، الطاف حسین محب وطن پاکستانی ہیں جبکہ ذوالفقارمرزا کی جانب سے الطاف حسین پر ملک توڑنے کا الزام لگایا گیا جوانتہائی شرمناک ہے، کراچی میں بھتہ خوری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں شہر میں بھتہ خوری کیلئے پرچیاں بانٹنے والوں کی سرپرستی کون کرہا ہے، کباڑی مارکیٹ کے شرپسندوں کو ذوالفقارمرزا نے اپنے بچے کہا تھا اورذولفقارمرزا کے وزیر داخلہ بننے سے پہلے بلوچوں اورمہاجروں میں کوئی جھگڑا نہیں تھا۔
مزیدخبریں