نیویارک کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد آئرین کا درجہ کم ہوگیا ہےاورماہرین اسے ٹراپیکل طوفان قراردے رہے ہیں۔آئرین کی تباہ کاریوں کی وجہ سے اب تک چالیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جبکہ صدراوباما کی جانب سے طوفان سے سب سے زیادہ متاثرہونےوالی ریاست کیرولینا،ورجینیا اورومونٹ میں امداد کاموں کا جائزہ لینے کیلئے ٹیم روانہ کی جارہی ہے۔دوسری جانب صرف نیو جرسی میں ہی اربوں ڈالر کا نقصان ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شمالی کیرولینا میں سمندری طوفان نے پچاس لاکھ سے زائد گھروں،کاروباری اورتجارتی مراکزکوبجلی سے محروم کردیا ہے۔ تیزہواؤں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں،گاڑیوں اوراملاک کوبھی نقصان پہنچا ہے۔ نیوانگلینڈ میں تیزہواؤں اورطوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ساحلی علاقوں سے لاکھوں افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔