سندھ حکومت میں خلاف ضابطہ تقرریوں, عدالتی حکم پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے بصورت دیگر توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری

Aug 30, 2012 | 18:33

سٹی رپورٹر

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری برانچ میں جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سندھ حکومت میں ڈیپوٹیشن اورخلاف ضابطہ تقرریوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ مشیر گورنرسندھ ڈاکٹر نوشاد شیخ نے بیان دیا کہ انہوں نے ڈیپوٹیشن ختم کرنے سے متعلق عدالتی حکم پر چارج چھوڑ دیا تھا اور اب گورنر سندھ کے مشیر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ انہیں عارضی طورپرپرنسپل سیکرٹری کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ متعدد محکموں میں لوگ اب بھی ڈیپوٹیشن پر کام کررہے ہیں۔ عدالتی حکم پرعمل نہ کرنے کی صورت میں توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ عدالت نے سیکرٹری سروسز سندھ کو ڈیپوٹیشن اور نئی تقرریوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے متعدد افسران کی ڈیپوٹیشن سے متعلق فیصلے کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔ مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے ۔

مزیدخبریں