اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر اکتالیس کروڑ پچاسی لاکھ ڈالر کی نمایاں کمی کے بعد چودہ ارب چھہتر کروڑ بیالیس لاکھ ڈالر رہ گئے۔ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے ساتھ ساتھ کمرشل بینکوں کے ڈالر ذخائر میں بھی کمی رہی۔ مرکزی بینک کے ذخائر اکتالیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کم ہو کر دس ارب بتیس کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ڈالر ڈپازٹس بھی ایک ہفتے کے دوران چار ارب چوالیس کروڑ سے گر کر چار ارب تینتالیس کروڑ پچہتر لاکھ ڈالر رہ گئے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ادائیگیوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث زر مبادلہ پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔