کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس دوبارہ پندرہ ہزار دو سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز گرین زون میں ہوا اور انڈیکس آغاز سے اختتام تک مثبت نمبرز میں ٹریڈ کرتا رہا، ٹریڈنگ کے دوران ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن، بینکس ، سیمنٹ فرٹیلائزر اور انرجی سمیت تمام شعبوں میں زیادہ ترکمپنیوں نے اچھا پرفارم کیا۔ جس کی بدولت انڈیکس کاروبار کے اختتام تک سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہا، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو دو پوائنٹس اضافے کے بعد پندرہ ہزار دو سو چون پوائنٹس پر بند ہوا۔ دوسری جانب گزشتہ روز تیراسی پوائنٹس کی مندی کے بعد آج سرمایہ کاروں نے محتاط انداز میں سرمایہ کاری کی جس کی بدولت مجموعی کاروباری حجم آٹھ کروڑ کمی کے بعد بائیس کروڑ شئیرز رہا۔ سرمایہ کاروں کے مطابق مارکیٹ آئندہ ہفتے پرافٹ ٹیکنگ کرسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن