ملتان (خاتون رپورٹر) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیرخان گزشتہ رو مختصر دورے پر شیڈول کی پرواز سے ملتان آئے۔ ان کی پرواز اسلام آباد سے 12.5 بجے دن کی بجائے 2:30بجے دن آئی آمد کے بعد وہ سیال ہسپتال گئے تھوڑی دیر قیام کے بعد شجاع آباد کے لئے روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا۔ شجاع آباد سے واپسی پر تھوڑی دیر ملتان قیام کے بعد رات کی پرواز سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئے۔