ہرارے میں پاکستان نے زمبابوے سے پہلے ون ڈے میچ کی شکست کا بھرپور انداز میں بدلہ لے لیا اور سریز 1-1 سے برابر کر دی۔ وکٹ پہلے میچ کی طرح بہت سیدھی سخت اور بیٹنگ کیلئے ساز گار تھی‘ جس کا پاکستانی ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ 299 رنز سیف سکور تھا‘ عمر امین کی نصف سنچری کی ضرور تعریف کروں گا وہ بہت عمدہ کھیلے۔ یہ لڑکا پاکستان کیلئے لمبا کھیلے گا۔ صرف چند اچھی اننگز کی ضرورت ہے۔ امین کو ابھی بہت سیکھنے کی ضرورت ہے۔ زمبابوے کے ٹیلر اور ولیمز دو کھلاڑی ایسے ہیں جو میچ جتا سکتے ہیں اور جب دونوں وکٹ پر ٹھہر گئے ٹیلر نے خوب اننگز کھیلی۔ لگ رہا تھا کہ زمببوے کھیل میں واپس آ جائے گا مگر چگمورہ کے آئوت ہونے پر زمبابوے کی شکست سامنے نظر آنے لگی۔ پاکستان کی جیت میں جنید خان نے اچھا کردار ادا کیا اور 4 وکٹ حاصل کیں۔ پاکستانی ٹیم زمبابوے سے بہتر ہے اور سیریز جیت لے گی۔ زمبابوے کو میرے سمیت ہر ایک نے کمزور ٹیم قرار دیا کیونکہ زمبابوے کے ایک دو کھلاڑیوں کے سوا دنیا میں کوئی نہیں جانتا بلکہ کسی کو پوری ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام تک نہیں آتے اور نہ ہی کسی کھلاڑی نے اتنی اچھی پرفارمنس دی ہے مگر اب لگتا ہے زمبابوے کی ٹیم انٹرنیشنل ٹیم بنتی جا رہی ہے اور زمبابوے کے کھلاڑیوں میں دم خم ہے۔
پاکستان دوسرے میچ میں اچھا کھیلا‘ سیریز بھی جیت لے گا
Aug 30, 2013