میانمار: انتہا پسند بودھوں کے مسلمانوں پر حملے جاری‘ مزید 50 گھر نذر آتش کر دیئے

Aug 30, 2013

ینگون (نوائے وقت نیوز) میانمار میں ایک مرتبہ پھر فوقہ وارانہ تشدد میں تیزی آ رہی ہے جس میں انتہا پسند بودھ مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ میانمار کے ایک گاﺅں میں بودھ مذہب کے ماننے والوں نے مسلمانوں کے 50 گھروں کو آگ لگا دی جس سے 300 سے زائد مسلمان بے گھر ہو گئے۔ گزشتہ سال اکھائن ریاست سے شروع ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات نے میانمار کے مسلمانوں کے لئے مشکلات پیدا کر دیں۔ ایک برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق فسادات کو بڑھانے میں بودھ مذہب کے راہبوں اور دیگر قوم پرست تنظیموں نے اہم کردارادا کیا ہے۔ یہ الزام لگاتے ہیں کہ مسلمان میانمار کو اسلامی ریاست بنانا چاہتے ہیں جبکہ میانمار میں محض 5 فیصد مسلمان آباد ہیںڈ۔ راہبوں کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو کمزور رکھنا چاہئے تاکہ ان کا رویہ بہتر رہے اگر وہ طاقتور ہوں گے تو ہم پر قبضہ کر لیں گے۔ گزشتہ سال فسادات میں ڈھائی سو لوگ جاںب حق اور 1 لاکھ 40 ہزار بے گھر ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں