تربیتی کیمپ میں خامیاں دور‘ ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کریں گے : محمد عثمان

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پہلے ویمن چیلنج کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے 18 رکنی پاکستان ویمن ٹیم گزشتہ شب لاہور سے بنکاک کے لیے روانہ ہوگئی۔ ٹورنامنٹ یکم سے 8 ستمبر تک تھائی لینڈ میں کھیلا جائیگا۔  ٹورنا منٹ  کی تیاریوں کے لئے پاکستان ویمن ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم  اسلام آباد میں  لگایا گیا تھا۔ پہلے ویمن چیلنج کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے اعلان کردہ 18 رکنی قومی سکواڈ میں رضوانہ یاسمین، ماریہ سعید گول کیپر۔ نادیہ کاظم، آسما اشرف اور عشرت عباس فل بیکس، آمنہ میر، شاہدہ رضا، ذکیہ نواز، نفیسہ انور اور مریم منشاء ہاف بیکس۔ حنا کنول، اقصٰی ممتاز، مائرہ صادق، شکریہ رشید، مدیحہ منظور، امبرین رشید، اقراء جاوید اور افشاں نورین شامل ہیں۔ اولمپیئن ایم عثمان کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ویمن چیلنج کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم سے اچھے کھیل کی توقع ہے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے لیے بھرپور توجہ دی گئی ہے۔ پاکستان ویمن ٹیم پہلا چیلنج کپ ٹورنامنٹ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پوری کوشش ہوگی کہ قوم کو ویمن ہاکی ٹیم سے اچھے نتائج فراہم کریں۔  تربیتی کیمپ میں  خامیاں دور کی ہیں، ٹورنامنٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، قوم کامیابی کیلئے دعا کرے ۔

ای پیپر دی نیشن