مائیکل ڈگلس اور کیتھرین زیٹا جونز میں 13سال بعد علیحدگی

لاس اینجلس(این این آئی)جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اداکار مائیکل ڈگلس اور اور ان کی برطانوی نژاد اہلیہ کیتھرین زیٹا جونز کے درمیان 13 سال بعد علیحدگی ہو گئی ہے۔ دونوں نے 2000 میں شادی کی تھی۔ پہلی بیوی سے علیحدگی اختیار کرنے پر انہیں 44 ملین ڈالر بھی ادا کرنے پڑے تھے۔ مائیکل ڈگلس ان دنوں گلے کے سرطان میں مبتلا ہیں اور اس بیماری میں تھوڑا بہت افاقہ بتایا جاتا ہے۔ مائیکل ڈگلس اور کیتھرین زیٹا جونز کے 2 بچے بھی ہیں جن کی عمریں بالترتیب 13 اور 10 برس ہیں۔ مائیکل ڈگلس کی عمر 68 برس ہے اور ان کی برطانوی نژاد اہلیہ کیتھرین زیٹا جونز کی عمر 43 برس ہے۔ دونوں اداکاروں میں سے کسی نے بھی طلاق یا علیحدگی کی کوئی عرضی سول عدالت میں جمع نہیں کروائی۔ ڈگلس اور زیٹا جونز کے ایک قریبی دوست نے بتایا کہ دونوں ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں اور وہ شادی کو بچانے کے لئے کچھ وقت اکیلے گزارنا چاہتے ہیں۔ واضع رہے کہ مائیکل ڈگلس اور کیتھرین زیٹا جونز کی رواں برس اپریل سے کسی بھی مقام پر اکھٹے کوئی تصویر نہیں اتاری گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن