کوئٹہ : خروٹ آباد واقعہ میں برطرف اے ایس آئی فائرنگ سے قتل

کوئٹہ : خروٹ آباد واقعہ میں برطرف اے ایس آئی فائرنگ سے قتل

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ ایئرپورٹ کے قریب فائرنگ سے سابق اے ایس آئی جاںبحق ہو گیا۔ سابق اے ایس آئی خروٹ آباد واقعے میں نامزد تھا۔ پولیس نے کہا ہے کہ مقتول رضا خان کو 2 سال قبل خروٹ آباد میں چیچن باشندوں پر فائرنگ کے الزام میں برطرف کیا گیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رضا خان اپنے گھر کے باہر کھڑا ہوا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رضا خان شدید زخمی ہوا، اسے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہو گیا۔ خروٹ آباد کمشن نے اپنی رپورٹ میں چیچن باشندوں کی ہلاکت میں ایف سی کے اہلکاروں اور رضا خان کو قصوروار گردانا تھا۔ برطرفی کے بعد رضا خان بیرون ملک چلا گیا تھا۔
کوئٹہ فائرنگ

ای پیپر دی نیشن