پرتھ (اے این این) آسٹریلوی حکام نے انسانی سمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 4 مختلف ریاستوں سے ایک پاکستانی، ایک ایرانی اوردو افغان باشندوں سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔آسٹریلیوی میڈیا کے مطابق فیڈرل پولیس ایجنٹس نے وکٹوریا، جنوبی آسٹریلیا، مغربی آسٹریلیا اور نیو ساﺅتھ ویلز میں امیگریشن ڈ ی ٹینشن سینٹروں اور گھروں پر چھاپے مار کر گرفتاریاں کیں۔ پولیس انسانی سمگلروں کے اڈوںکے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائے گی۔ گرفتارہونے والے باشندوں کی شناخت ظاہرنہیں کی گئی۔ 21 سالہ ایرانی باشند ے، 36 سالہ پاکستانی باشند ے اور 33 اور 40 سالہ دو افغان باشندوں کو عدالت پیش جائے گا اور اگر جرم ثابت ہوا تو انہیں 10 سال سے زائد عرصے کی قیدکی سزا ہو سکتی ہے۔
آسٹریلیا/ کریک ڈاﺅن