لوئر دیر (آئی این پی) ضلع لوئر دیر کے علاقہ طورمنگ درہ شاو¿ میں مبینہ طور پر زہریلی مشروم کھانے سے رحم خان نامی غریب شخص کے 3 بیٹے نوید خان 9 سال، حیدر علی 7 سال اور انعام خان 3 سال جاں بحق ہوگئے۔ تینوں مختلف دنوں میں جاں بحق ہوئے جبکہ ان کا ایک بھائی عزیز خان اب بھی پشاور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے۔