پارلےمنٹ کے دونوں اےوانوں کے الگ الگ اجلاس منعقد ہو رہے ہےں۔ تاہم اےوان بالا نے تاخےر سے اجلاس کے انعقاد کا مدوا ےہ کےا نماز جمعہ کے بعد دوسری نشست کا اہتمام کر لےا دراصل دونوں اےوانوں مےں صدر کے خطاب پر بحث کو سمےٹنے کا پروگرام بنایا گےا ہے۔ حکومت کو صدارتی خطاب پر بحث مےں کوئی دلچسپی نہےں ہے۔ پورے اےوان کی توجہ کراچی کی بگڑتی صورت حال پر مرکوز ہے دونوں اےوانوں سے اپوزےشن مختلف اےشوز پر واک آﺅٹ کرکے اپنے وجود کا احساس دلا رہی ہے۔ اپوزےشن نے مشےر خارجہ کے روےے کے خلاف اےوان سے علامتی واک آوٹ کےا، دوسری طرف اےم کےو اےم کراچی مےں اس کے کارکنوں کی ہلاکت پر مسلسل احتجاج رےکارڈ کرا رہی ہے۔ وزیر داخلہ نے بڑی خوبصورتی سے کراچی میں فوج بلوانے کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر ڈال دی۔