عراق : بازار میں کار بم دھماکہ‘ 11 افراد جاں بحق‘ فائرنگ سے دو فوجی مارے گئے

عراق : بازار میں کار بم دھماکہ‘ 11 افراد جاں بحق‘ فائرنگ سے دو فوجی مارے گئے

Aug 30, 2013

بغداد (نوائے وقت رپورٹ + اے ایف پی + اے این این) عراق کے دارالحکومت بغدداد کے سبزی اور پھلوں کے بازار میں کار بم دھماکہ ہوا جس میں 11 افراد ہلاک‘ 28 زخمی ہو گئے‘ مرنے والوں میں خاتون اور ایک بچہ شامل تھا۔ دھماکہ اس وقت کیا گیا جب لوگ بازار میں خریداری کر رہے تھے‘ موصل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو فوجی مارے گئے۔ عراق کے شہرموصل میں مسلح افرادکی فائرنگ سے دوفوجی ہلاک ہو گئے،گزشتہ روز بغداد میں ہونے والے سلسلہ وارخودکش حملوں اور بم دھماکوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر86ہوگئی ،ادھر عراقی حکومت نے پڑوسی ملک شام پر مغربی ممالک کے ممکنہ فوجی حملے کے پیش نظر ملک بھرمیں سکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا ۔جمعرات کوعراقی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق موصل کے مغربی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دوفوجی اہلکار ہلاک کردیاجبکہ حملے میں ایک اہلکارزخمی بھی ہوا۔

مزیدخبریں