”گوادر بندرگاہ خطے میں گیٹ وے کی حیثیت رکھتی ہے“

”گوادر بندرگاہ خطے میں گیٹ وے کی حیثیت رکھتی ہے“

Aug 30, 2013

اسلام آباد (اے پی پی) اقتصادی ماہرین نے پاک چین اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے موجودہ حکومت کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبہ کا خیر مقدم کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے صرف پاکستان اور چین ہی نہیںبلکہ پورے خطے کے لئے تجارتی اور اقتصادی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے اور روزگار کے مواقع کی نئی راہےں کھلے گی۔جمعرات کے روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے اقتصادہ ماہر انعام اللہ جان نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی اہمیت کے پیش نظر اس منصوبے پر جتنا جلدی کام شروع کےا جائے اتنی ہی جلد ملک مےں بے روزگاری مےں کمی آئے گی اور اس سے پورے خطے مےں اےک اقتصادی انقلاب آئےگا ۔انہوںنے کہاکہ درآمدات میں کمی اوربرآمدات بڑھ جائے گی۔ خےبر پی کے چےمبر آف کامرس کے صدر ڈاکٹرمحمد ےوسف سرورنے کہا کہ اس وقت ملک کی معےشت کو مضبوط کر نے کی ضرورت ہے عوام کو سمجھنا چاہئے کہ معےشت مضبو ط ہوگی تو اےک عام آدمی کی زندگی بہتر ہوگی۔ انہوںنے حکومت کو تجوےز دی کہ تجارتی اہداف کو بھی بڑھاےا جائے تا کہ قومی خزانے کو ملکی برآمدات سے کم از کم 50ارب ڈالر کا زرمبادلہ حا صل ہوگا ۔
اور ےہ تب ہی ممکن ہے جب ملکی زراعت مضبوط ہوگی اور ہمارے پاس اےک ٹھوس برآمدی پالےسی ہوگی۔ کاشغر تاگوادر اقتصادی راہداری کی تعمیر کا منصوبہ ایک بڑی پیشرفت ہے۔

مزیدخبریں