معیشت کی بہتری کراچی میں کاروباری صورتحال سے مشروط ہے: خالد پرویز

معیشت کی بہتری کراچی میں کاروباری صورتحال سے مشروط ہے: خالد پرویز

لاہور (پ ر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور معیشت کی بہتری کراچی میں کاروباری صورتحال سے مشروط ہے کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے جس پر بدقسمتی سے منظم مافیاﺅں کا قبضہ ہے جنہوں نے اس شہر کو ٹارگٹ کلنگ، اغواءبرائے تاوان، بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائمز کے مرکز میں بدل دیا ہے جس کے باعث دوسرے شہروں سے کراچی تجارت کیلئے آنیوالے تاجروں کی تعداد آدھی سے بھی کم ہو چکی ہے کراچی کے تاجر عدم تحفظ کا شکار اور ان کے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں کراچی کے تاجر ہمارے بھائی ہیں ہم ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ تاجروں کو تحفظ فراہم کرے اگر فوری ایسا نہ کیا گیا تو کراچی کے تاجروں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں شٹرڈاﺅن کیا جائے گا۔ وہ آج یہاں آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...