لاہور سٹاک مارکیٹ تیز‘ کراچی میں مندا‘ سرمایہ کاری میں 8 ارب 93 کروڑ سے زائد کمی

لاہور سٹاک مارکیٹ تیز‘ کراچی میں مندا‘ سرمایہ کاری میں 8 ارب 93 کروڑ سے زائد کمی

Aug 30, 2013

کراچی+لاہور(مارکیٹ رپورٹر+کامرس رپورٹر ) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی جاری مندی پر کے ایس ای 100انڈیکس 21.60 پوائنٹس کمی پر 22214.73 پر پہنچ گیا اس کے باوجود سرمایہ کاری مالیت میں8ارب 93کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں بدستور مندی غالب رہی تفصیلات کے مطابق کسی جانب مثبت پیش رفت دکھائی نہ دینے ، فوجی سیمنٹ سمیت بیشتر کمپنیوں کے فروخت کا دباﺅ‘ آئندہ دنوں کار پوریٹ منافع میں اضافے کی توقع‘ خریداروں کی کم دلچسپی اورکاروباری حجم میں 17.74کروڑ حصص کے سودوںمیںکمی کے باعث سرمایہ کاروں نے آئندہ دنوں کارپوریٹ منافع میں اضافے کی توقع پر بیشتر حصص کی خریدوفروخت میں رہے جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 21.60 پوائنٹس کمی پر 22214.73 پرآگیا اس کے باوجود سرمایہ کاری میں 8ارب93کروڑ روپے سے زائد اضافے پرمجموعی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر55کھرب 2 ارب 54 کروڑ 29 لاکھ 33ہزار211 روپے تجاوز کرگئی ۔لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزتیزی کا رجحان رہا ۔ مجموعی طور پر 87کمپنیوں کا کاروبارہوا ۔ 15کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ۔ 24کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 48کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس22.8پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 4406.73 پربندہوا۔ مارکیٹ میں کل 46 لاکھ 72 ہزار 400 حصص کا کاروبار ہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز 53 لاکھ 13 ہزار 900 حصص کا لین دین ہوا تھا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے18لاکھ79 ہزار 500 حصص۔ فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے 10لاکھ91 ہزار حصص ۔ جبکہ لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ کے3لا کھ74ہزار 500 حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ پاکستان پٹرولئیم لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت5.00 روپے بڑھ گئی۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان سٹیٹ آئیل کمپنی لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت7.00روپے کم ہو گئی۔

مزیدخبریں