بینک آف خیبر نے2013ءکے پہلے چھ ماہ میں بعد ازٹیکس55کروڑ 30لاکھ روپے کا منافع کمایا

بینک آف خیبر نے2013ءکے پہلے چھ ماہ میں بعد ازٹیکس55کروڑ 30لاکھ روپے کا منافع کمایا

اسلام آباد( پ ر) بینک آف خیبر نے سال2013ءکے پہلے چھ ماہ میں بعد ازٹیکس55کروڑ 30لاکھ روپے کا منافع کمایا جو گذشتہ سال کے اسی عرصہ میں حاصل کئے گئے49کروڑ20لاکھ روپے منافع سے12فیصد زیادہ ہے۔ اس امر کا اظہار بینک آف خیبر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے122ویں اجلاس منعقدہ اسلام آباد میں کیا گیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارات جنا ب خالد پرویز ایڈیشنل چیف سیکرٹری حکومت خیبر پختو خواہ اور چیئر مین بورڈ آف ڈائریکٹرز بینک آف خیبر نے کی۔ بورڈ نے بینک آف خیبر کے زیر غور دورانیہ کے دوران تمام شعبوں کی کارکردگی اور اہداف کے حصول پر اطمینان کا اظہار کیا اور30جون2013ءکے لئے اکاونٹس کی منظوری دی۔ بورڈ کو یہ بھی مطلع کیا گیا اسی عرصہ کے دوران بینک کا جاری منافع کروڑ80 لاکھ سے رہا جو جون 2012کے اسی عرصہ میں 81کروڑ 30لاکھ روپے کے منافع سے7فیصد زیادہے۔

ای پیپر دی نیشن