یوکرائنی بحران: روس کیخلاف فوجی کارروائی خارج ازامکان نہیں: اوباما

Aug 30, 2014

  واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ اور اس کے اتحادی روس کے خلاف اقتصادی پابندیوں کا دائرہ وسیع کرنے پر غور کریں گے۔ برطا نو ی  خبر رساں ادارے  کے مطابق اپنے اس بیان میں  اوباما نے روس کی اس جارحیت کو حملہ قرار نہیں دیا۔ انہوںمزید کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے اس مسئلے کے سفارتی حل کے مواقع نظرانداز کئے ہیں۔ہمارے پاس اس کام کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کے راستے ہیں۔ شام میں داعش سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی ترتیب نہیں دی، فضائی  حملے کئے جا سکتے ہیں۔ دوسری طرف روس نے یوکرائن کے اہم سرحدی شہر پر قبضہ کر لیا۔

مزیدخبریں