اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک انصاف کے نائب صدر اور ممتاز قانون دان حامد خان نے پیر کے روز سپریم کورٹ کے حکم اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے قانونی نوٹس پر جوابی بیان داخل کئے جانے سے پیدا شدہ صورتحال پر ڈی چوک میں عمران خان سے ان کے کنٹینر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر شیریں مزاری بھی موجود تھیں انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کے بارے میں چیئرمین نے جو کچھ کہا تھا ہم اس پر قائم ہیں۔ یہ تاثر غلط اور بے بنیاد ہے عمران خان نے سابق چیف جسٹس کے بارے میں اپنے ریمارکس پر کوئی معذرت کی ہے۔ عمران خان نے چودھری افتخار کے بارے میں جو کچھ کہا تھا وہ ان الفاظ پر قائم ہیں۔
حامد خان