ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، 7سالہ بچی غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق، ورثاء کا احتجاج، ڈاکٹر گرفتار

Aug 30, 2014

لاہور (نامہ نگار) مصطفی آباد کے علاقہ میں ایک نجی ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث غلط انجکشن لگنے سے 7سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا کر ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا۔ ایمان کو اسکی والدہ بیمار ہونے پر نجی ہسپتال میں لیکر گئی تو وہاں پر موجود ڈاکٹر نے بچی کو چیک کرنے کے بعد انجکشن لگا دیا جس کے باعث بچی تڑپنا شروع ہو گئی اور چند منٹوں میں ہی دم توڑ گئی بچی کی موت پر اہل خانہ نے ہسپتال انتظامیہ کے خلا ف احتجاج شروع کر دیا۔ پولیس نے ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا اور بچی کی نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کروا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم اور تفتیش کے بعد ہی معلوم ہوںگے۔
بچی/ جاں بحق

مزیدخبریں