واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے پاکستان بھارت سرحد پر فائرنگ کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ لا ئن آ ف کنٹر ول پر فا ئرنگ کشیدگی کا مو جب بن سکتی ہے ،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان ساکی نے میڈیا بریفنگ میں واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے امریکی نژاد پاکستانیوں کے مظاہرے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد پر ہونے والے فائرنگ کے واقعات سے متعلق جان ساکی نے کہاکہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ دنیا بھر میں ہونے والے واقعات کو قریب سے مانیٹر کررہے ہیں۔
امریکہ