واشنگٹن (آن لائن) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ پاکستانی حکام نے عالمی مالیاتی ادارہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔ آئی ایم ایف کے ترجمان گیری رائس نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت پاکستان ملک میںمعاشی اصلاحات کیلئے پرعزم ہے۔ بریفنگ کے دوران سوال کیا گیا کہ پاکستان کے احتجاجی رہنماؤں نے آئی ایم ایف کے قرض واپس نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس پر ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ جاری سیاسی کشمکش سے پاکستان کی مالیاتی صورتحال پر کچھ مختصر المدت اثرات پڑے ہیں تاہم پاکستان نے اقتصادی اصلاحات جاری رکھتے ہوئے آئی ایم ایف کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔
آئی ایم ایف