دنیا بھر میں جوہری تجربوں کیخلاف عالمی دن منایا گیا

Aug 30, 2014

لاہور (اے پی پی) دنیا بھر میں جوہری تجربوںکے خلاف عالمی دن منایا گیا۔ اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں کی توجہ اس جانب دلانا ہے کہ کئی دہائیوں سے ہونے والے جوہری تجربوں نے لوگوں اور ماحول کو کتنا نقصان پہنچایا ہے۔ اس دن کے منانے کی تجویز قازقستان نے پیش کی تھی کیونکہ 61 سال پہلے سویت یونین نے اس سرزمین پر سب سے پہلا جوہری تجربہ کیا تھا۔

مزیدخبریں