چکوٹھی (آئی این پی) سرےنگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت کو بند کر نے کی بھارتی سازشےں ،آزاد کشمےر سے مقبو ضہ کشمےر جا نے والے مال بردار ٹرک سے مشکوک پےکٹ برآمد ہونے کا الزام، بھارتی حکام نے آر پار جانے والے مال بردار ٹرک کئی گھنٹے تک روک لےے مکمل چھان بےن کے بعد ٹرک سے ملنے والے پےکٹ کوہربل(جڑی بوٹی گوند چوہارا) قرار دےنے کے بعد شام گئے لائن آف کنٹرول کے آر پا ر گئے ہوئے 25مال بردار ٹرکوں کو لائن آف کنٹرول کراس کر نے کی اجازت دی گئی۔ تفصےلات کے مطابق گذشتہ روز آزاد کشمےر سے 8مال بردار ٹرک مختلف اشےاءلے کر مقبوضہ کشمےر گئے لائن آف کنٹرول کراس کر نے کے بعد آزاد کشمےر مال بردار ٹرک نمبرc1053خراب ہو گےا جسے ڈرائےورحسےن شاہ چلا رہا تھا اور اس پر 960کاٹن آم لو ڈ تھے ڈرائےور کے مطابق ٹرک کو ٹھےک کر نے کے دوران بھارتی حکام نے ٹرک سے اےک ہےنڈ بےگ نکالا اور مجھے پو چھا کہ اس مےں کےا ہے تو مےں نے انھےں بتاےا کہ ےہ ہےنڈ بےگ مےں نہےں لاےا ۔بھارتی حکام نے اس پےکٹ مےں موجود جڑی بوٹی کو کا فی دےر چےک کراتے رہے اور آخر مےں انھوں نے اس پےکٹ مےں موجود جڑی کو مجھے کھلاےا اور کافی دےر تک اس کا اثر چےک کرتے رہے جب مجھے اس سے کا کو ئی اثر نہ ہو ا تو انھوں نے اسے جڑی بوٹی قرار دےنے کے بعد آر پار کئی گھنٹے سے رکے ہوئے 25مال بردار ٹرکوں کو لائن آف کنٹرول کراس کر نے کی اجازت دے۔
بھارتی سازش