بغداد (این این آئی) کرد فورسز نے امریکی اتحادی افواج کی مدد سے شمالی عراق کے 7 دیہات سے داعش کا قبضہ چھڑا لیا۔ ادھر 2 خودکش حملوں میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی اور امریکی افواج کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں میں داعش کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں ¾ شمالی عراق میں کرد فورسز نے امریکی افواج کی مدد سے 7 دیہات سے داعش کا قبضہ چھڑا لیا تاہم اب بھی اہم علاقوں پر داعش کا تسلط برقرار ہے۔ حکام کے مطابق جنگی طیاروں اور ڈرون کی مدد سے مجموعی طور پر 25 حملے کئے گئے۔ عراق میں یہ تازہ کارروائی ایک ایسے وقت پر کی گئی ہے جب جہادیوں نے پیشقدمی کرتے ہوئے ترک سرحد سے ملحق اہم شامی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔