سعودی خواتین کو ووٹ کےپہلے موقع سے محروم کرنے کی مہم

جدہ (بی بی سی) سعودی عرب میں رجعت پسندوں نے آن لائن پر ایک مہم شروع کر رکھی ہے جس کا مقصد دسمبر میں ملک میں خواتین کو ووٹ کے پہلے موقع کی مخالفت کرنا ہے۔ لیکن ان کے مقابلے میں سوشل میڈیا کے صارفین میدان میں اتر آئے ہیں جو طنز اور مزاح کے ذریعے معاشرے میں خواتین کے مقام کی ترویج کر رہے ہیں۔ سعودی عرب میں خواتین پہلی بار نہ صرف اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں گی بلکہ بلدیاتی انتخابات بھی لڑ سکیں گی۔ البتہ ایک قدامت پسند گروہ نے حال ہی میں ملک کے مفتی اعظم سے ملاقات میں زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور انتخابات میں خواتین کو شرکت سے روکیں۔ مفتی نے ان کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے مذکورہ گروہ کو ’زندگی کے دشمن‘ سے تعبیر کیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ہیش ٹیگ نے خواتین کی انتخابات میں شرکت کے مخالفین کو پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ The_danger_of_electing_a_woman_in_municipal_electionsگذشتہ تین ماہ سے چل رہا ہے اور پچھلے ماہ اسے 7500 سے زیادہ مرتبہ استعمال کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...