حافظ آباد/بورے والا(نمائندہ نوائے وقت +نامہ نگار)جماعت الدعوۃ کے مرکزی امیر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت نے ورکنگ بائونڈری پر عملی طورپر جنگ کا آغاز کر دیا ہے اور آئے روز نہتے پاکستانیوں کو شہید کرکے کھلی دہشت گردی کا مظاہرہ کر رہا ہے لیکن پاکستان میں سیاسی جماعتیں سورہی ہیں اور وہ ایک دوسرے کی وکٹیں گرانے کاکھیل کھیل رہی ہیں پاکستان کے دفاع کی بات کرنے پر ہمیں شدت پسند کہا جاتا ہے اگر ملک کا دفاع شدت پسندی ہے تو راحیل شریف سے بڑا کوئی شدت پسند نہیں ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے وزیرستان میں ضرب عضب کی کامیابی سے انڈیا کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے اسی لئے اس نے ہماری ورکنگ بائونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے جنگ کا آغاز کر دیا ہے ہماری سیاسی جماعتوں کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں افغانستان اور پاکستان میں حالات کشیدہ کرنے کا ذمہ دارامریکہ ہے جو یہ نہیں چاہتا کہ اس خطے میں امن قائم ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ نظریہ پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا پاکستان کے حالات انشاء اللہ بہتری کی طرف جا رہے ہیں بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریکوں کے سربراہان کا قومی دھارے میں آکر مذاکرات کا راستہ اختیارکرنا خوش آئند ہے ہمیں اس وقت اتحاد اور قوت ایمانی کی ضرورت ہے۔ بھارت پاکستان کو میدان جنگ بنانا چاہتا ہے لیکن ہم اس جنگ کو انڈیا میں دھکیل دیں گے ۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق حافظ محمد سعید نے کہا ہے بھارتی وزریر اعظم نریندر مودی بھارت کیلئے گوربا چوف ثابت ہونگے۔ مودی کے آنے کے بعد نظریہ پاکستان کی تحریک مضبوط ہوئی۔ مرکزحیات الاسلام حافظ آباد میں جماعت الدعوۃ کے کنونشن سے خطاب کرتے حافظ سعید نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سیالکوٹ سیکٹر میں مسلسل گولہ باری کا عالمی برادری کو فوری طور پر اسکا نوٹس لینا چاہئے۔ جماعت الد عوۃ فرقہ واریت سیاست سے پاک جماعت ہے جو کہ خدمت کے جذبہ سے سرشار ہوکر عوام کی خدمت کررہی ہے۔ ہماری واحد جماعت ہے جو پاکستان میں آنیوالے سیلاب اور زلزلہ کے موقع پر محض چند گھنٹوں میں مدد کیلئے پہنچ جاتی ہے۔ جماعت نے سندھ میں غیرملکی این جی اووز امریکہ اور انڈیاکی سازشوں اور علیحدگی کی تحریکوں کو ختم کرکے نظریہ پاکستان کو مضبوط کیا ۔ کنونشن سے مولانا سیف اللہ خالد، قاری عبد الحفیظ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔