اسلام آباد (آن لائن) بحریہ ٹاﺅن اور ڈی ایچ ا ے اراضی کیس میں مدعا علیہ کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے مقدمہ کے تین ہفتے کے التوا کی درخواست کی ہے ۔ بحریہ ٹاﺅن اور ڈی ایچ ا ے کیخلاف محمد شفیع نامی شخص نے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔ اس مقدمہ کی سماعت کےلئے عدالت عظمیٰ نے 31 اگست 2015ءبروز پیر مقرر کی ہے۔ بیرسٹر اعتزاز احسن بحریہ ٹاﺅن کی طرف سے کیس کی پیروی کررہے ہیں۔ عدالت کے حکم پر 21 اگست 2015ءکے حکم کی تعمیل میں محکمہ جنگلات پنجاب نے 1129 صفحات پر مشتمل تین جلدوں میں 292 دستاویزات عدالت میں پیش کیں۔
التوا/درخواست
بحریہ ٹاﺅن اراضی کیس، تین ہفتے التوا کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
Aug 30, 2015