تحریک انصاف کا کارکن ہوں، ڈی جے بٹ جشن منانے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچ گئے

لاہور( این این آئی) ڈی جے بٹ بھی الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں کی خوشی میں چیئرمین سیکرٹریٹ میں منعقدہ جشن میں شرکت کیلئے گارڈن ٹاﺅن پہنچ گئے ۔اس موقع پر ڈی جے بٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن تھا اور آج بھی ہوں۔ پی ٹی آئی سے جو بھی لین دین کے معاملات تھے عمران خان کی ہدایات پر ایک ماہ قبل انہیں حل کردیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں پر خوشی میں شرکت کیلئے آیا ہوں ۔ ا نہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کا واحدکارکن ہوں جوحکومت کے زیرِعتاب ہوں اور میرے خلاف مقدمات بھی درج ہیں جس کی ضمانت کرائی ہے ۔
ڈی جے بٹ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...