راولپنڈی ( آئی این پی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے مجھے خط لکھ کر کہا ہے کہ نقل و حرکت محدود رکھوں ، مجھ پر خودکش حملہ ہوسکتا ہے ۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مجھے سیکیورٹی اداروں نے مشورہ دیا ہے کہ پنجاب میں نقل و حرکت محدود رکھیں ، پنجاب حکومت کی طرف سے خط موصول ہوا ہے کہ میری جان کو خطرات لاحق ہیں ، عوامی اجتماعات سے گریز کروں ، مجھ پر خود کش حملہ ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پنجاب حکومت نے سکیورٹی فراہم کی ہوئی ہے تاہم وفاقی حکومت ، قومی اسمبلی کی طرف سے کوئی سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔
مجھ پر خودکش حملہ ہوسکتا ہے، پنجاب حکومت نے نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کی : شیخ رشید
Aug 30, 2015